پاناما پیپرس لیک معاملے میں اپنے والد کا نام سامنے آنے کے بعد استعفی کے لئے دباؤ میں آئے برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ٹیکس سے متعلق معاملے کو بہتر
طریقے سے حل کر سکتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور وہ اسے سبق کے طور پر دیکھتے ہیں۔
مسٹر کیمرون نے کہا کہ دوسرے لوگوں کو اس کے لئے ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔